امن کا پیغام عام کرنے کیلئے سوات میں رنگا رنگ فیسٹیول

رنگا رنگ میلے میں مقامی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے

پُرامن سوات کا پیغام عام کرنے کیلئے جشن سوات فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں امن کا پیغام ملک کے تمام صوبوں کے علاوہ پوری دنیا تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

تین روزہ فیسٹول کا انعقاد دریائے سوات کے سنگم پر فضا گٹ پارک میں کیا جارہا ہے جس میں سوات کی ثقافت کے رنگ چھائے ہیں، میلے میں بچوں کی تفریح کا بھرپور سامان ہے، مقامی مصنوعات اور کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

مقامی افراد، فیمیلیز اور بچوں نے فیسٹیول کا رخ کیا، فیسٹیول میں پشتو اور اردو موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کے لئے دیگر شہروں سے بھی فنکار سوات مدعو کئے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ فیسٹیول میں ملکی فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ فیسٹیول میں شریک مقامی افراد اور سیاحوں کو تفریح فراہم کی جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

SWAT PEACE FESTIVAL

Tabool ads will show in this div