میزبان قطر فیفا ورلڈ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر

سینیگال کے ہاتھوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست

فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سینیگال نے میزبان ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کا میابی حاصل کرلی۔

سینیگال کے بولے دیا نے 41 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جس کے بعد قطر کے محمد منتظری نے 78 ویں منٹ میں قطر کی جانب سے ورلڈ کپ کا پہلا گول کیا۔

سینیگال کے بمبا ڈائینگ نے صرف 6 منٹ بعد ہی دوسرا گول کرکے افریقی چیمپئن کی برتری بحال کردی۔

واضح رہے کہ قطر فیفا ورلڈکپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا ہے، افتتاحی میچ میں قطر کوایکواڈور نے0-2 سے ہرایا تھا۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Qatar vs Senegal

Tabool ads will show in this div