پاک افغان تجارت حجم میں ریکارڈ اضافہ

پاک افغان تجارتی حجم 300 ملین ڈالر سے بڑھ گیا

وفاقی حکومت کی مضبوط حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کسٹم حکام کے گزشتہ سال پاک افغان تجارت کا حجم صرف 160 ملین ڈالر تھا جو رواں سال بڑھ کر 320 ملین ڈالر سے تجاویز کر گیا۔

حکام کے مطابق تورخم اور غلام خان بارڈر سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد بھی 25 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار ہو گئی۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو ایف بی آر نے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا جس کے تحت اب افغانستان کو فضائی راستے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطبق پاکستانی ہوائی اڈوں پر آنے والے افغان سازوسامان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسلحہ، گولہ باردود، ممنوعہ کیمیکل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Pak-Afghan relations

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div