وزارت انفارميشن ٹيکنالوجی نے سائبر سیکيورٹی رولز تیار کرلیے
وزارت آئی ٹی نے رولز کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کردیا
وزیراعظم آفس سے آڈيو ليک ہونے کے بعد مستقل میں ایسے واقعات کے روکھتام کےلیے وزارت انفارميشن ٹيکنالوجي نے سائبر سیکيورٹی رولز تیار کرلیے۔
وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق سرکاری ڈیٹا کے تحفظ کيلئے اداروں کو قبل از وقت الرٹ جاری ہوگا۔
حکام کے مطابق سيکيورٹي رولز انکوائری کميٹی کی سفارشات کی روشنی ميں بنائے گئے اور رولز کا مسودہ بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انکوائری کمیٹی وزیراعظم آفس میں آڈیو لیکس کے بعد بنائی گئی تھی جس نے نے اہم دفاتر میں سائبر سیکيورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی۔
حکام کے مطابق انکوائری کے دوران کئی اداروں میں لگے سافٹ ويئرز میں بگس پائے گئے، آئندہ کمپیوٹرز اور ڈيوائسز کی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ لی جائے گی۔
AUDIO LEAKS
cyber fraud
تبولا
Tabool ads will show in this div