جڑواں شہروں کے درمیان کل میٹروبس سروس بند رہے گی
میٹروبس سروس تاحکم ثانی بند رہے گی،انتظامیہ
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش ںظر جڑواں شہروں کے درمیان کل میٹروبس سروس بند رہے گی۔
میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹروبس سروس تاحکم ثانی بند رہے گی۔
میٹروبس انتظامیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹروبس سروس کے دوبارہ آغازکی اطلاع دی جائے گی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسہ منتظمین کے درمیان تنازع حل ہوگیا۔ پی ٹی آئی سکستھ روڈ فلائی اوور پراسٹیج تیار کرے گی۔ سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک تک پنڈال ہوگا۔