کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

رواں سال شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی

کراچی میں ایک اور نوجوان دندناتے ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔

فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب 6 موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ سمیع اللہ پشین کا رہائشی تھا۔

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول کا کزن بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل منگل کی رات لائنز ایریا میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حذیفہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھا۔ حذیفہ میٹرک کا طالب علم اوربوڑھے باپ کا واحد سہارا تھا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے مدینہ کالونی اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

street crime

Karachi Police

Tabool ads will show in this div