اسماعیل تارا کے انتقال پر شوبز شخصیات غمزدہ
پاکستان کے لیجنڈری اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسماعیل تارا نہ صرف ایک غیر معمولی اداکار تھے بلکہ ایک خوش مزاج اور محبت کرنے والے انسان بھی تھے، اسماعیل تارا کے انتقال پر شوبز انڈسٹری بھی غمزدہ دکھائی دے رہی ہے۔
جاوید شیخ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے سب سے پیارے دوست، اداکار اور لیجنڈ کامیڈین اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے، اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ اسماعیل تارا صاحب نے اپنے مقبول ترین ڈرامہ ففٹی ففٹی سے کامیڈی کی نئی تعریف کی ۔ قوم آپ کو 80 کی دہائی میں اور اس کے بعد بھی مسکرانے کے لیے یاد رکھے گی۔
علی رحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیڈی کی نئی تعریف کی۔ ہر کردار کو ایمانداری ، دیانتداری اور دل سے ادا کیا۔ ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھریں۔ ان کا انتقال المناک اور دل سوز ہے، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گے۔
صبا قمر نے لکھا لیجنڈ اسٹار اسماعیل تارا کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ سے میری گہری ہمدردی ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اسماعیل تارا صاحب جب بھی فلم ٹی وی یا اسٹیج پر کوئی کامیڈی کرے گا اس میں آپ کی جھلک ضرور آئے گی ۔
گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کامیڈی کے ماہر تھے۔ ہم ان کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے اپنے مزاح کے ذریعے ہماری زندگیوں کو خوشگوار بنایا۔
واسع چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ تارا صاحب کا مداح ہونے کی بہت سی یادیں ہیں۔ 50/50 میں کامیک ٹائمنگ اور پھر فلم ربڑ بینڈ، میں ہوں شاہد آفریدی اور جوانی پھر نہیں آنی میں ان کے ساتھ کام کرنا۔۔۔۔