لاہور میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

ٹینٹ اور سینیاٹائزر ذخیرہ ہونے کے باوجود دوبارہ خریدے گئے، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ

لاہورمیں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں لگنے والی رقوم کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں صرف 6 کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے لاہور نے اسٹاک میں ٹینٹ ہونے کے باوجود بھی 6 کروڑ روپے خرچ کر دیئے، جب کہ اسٹاک میں ہونے کے باوجود 95 لاکھ روپے کے سینیٹائزر دوبارہ خریدے گئے۔

دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے سے ہٹ کر کنٹریکٹرز کو پیٹرول کی مد میں 78 لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے کنٹریکٹرز سے 6 لاکھ 44 ہزار کی اسٹیمپ ڈیوٹی بھی نہیں کاٹی۔

corona center in lahore

corona center

Tabool ads will show in this div