عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،کل کا اجتماع ملتوی کردیں،رانا

اس شخص نے لوگوں سے مسلح جدوجہد کے لیے حلف لیے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص لانگ مارچ کا ڈھونگ رچا کر اہم تعیناتیوں کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا تھا، مگر قوم کی دعاؤں سے یہ اہم مرحلہ آئینی طریقوں سے پورا ہوا۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں جمعہ 25 نومبر کو اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی تنظیم یا گروہ عمران خان کے لانگ مارچ کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں چاہئے کہ کل کا اجتماع ملتوی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل کا جلسہ کرنے پر بضد ہیں، 2ایجنسیوں کی جانب سے ریڈ الرٹ سے حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے اجتماع ملتوی کردیں، ہدایت کی ہے کہ جلسے کے چاروں طرف حفاظتی اقدام ہونا چاہئیے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ آزادی نہیں بلکہ فتنا اور فساد مارچ ہے۔ یہ پاکستان کی ترقی کا نہیں پاکستان کی تباہی کیلئے اجتماع ہے، عوام عمران خان کے شیطانی عمل میں اس کا ساتھ نہ دے، عمران خان کو 26 نومبر کا اجتماع ملتوی کردینا چاہیئے تھا، عمران خان کہتے ہیں میں کل الیکشن کی تاریخ لینے آ رہا ہوں، خان صاحب آپ کو کل پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس بات پر کھڑی ہے کہ وہ آئینی رول سے پیچھےنہیں ہٹے گی، عمران خان سیاست میں واپس آئیں،عوام نے آپ کو سیاست دان بنایا ہے، عمران خان نے حزب اختلاف کے بغیر گاڑی چلانے کی کوشش کی، عمران خان نے ملک کو ترقی دینے کے بجائے تباہ کیا۔

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

LONG MARCH PTI

Tabool ads will show in this div