وفاق پرچڑھائی کا غیرقانونی اقدام روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ

وفاق اور اس کی اکائیاں کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں، رانا ثنااللہ

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وفاق پرچڑھائی کا غیرقانونی اقدام روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ، ملکی سیاسی صورتحال اور ملکی بالخصوص راولپنڈی و اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر، سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے اور حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں شریک حکام نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی وفاق پرچڑھائی کا غیرقانونی اقدام روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور اس کی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں۔

رانا ثنااللہ نے چیف سیکریٹریز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنیں۔

اجلاس کے شرکاء نے وزیرداخلہ کو وفاقی دارالحکومت پر ممکنہ چڑھائی کی صورت میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کرائی۔

RANA SANAULLAH

LONG MARCH PTI

pti long march 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div