ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا کی کچھ دلچسپ یادیں
مزاحیہ خاکوں پر مشتمل پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی نے ہر خاص و عام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی جس میں مرحوم اسماعیل تارا نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت خوب نام کمایا، ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا کی کچھ دلچسپ یادیں پیش خدمت ہیں۔
ففٹی ففٹی پاکستان کی ایک مقبول ٹیلی ویژن سیریز تھی جو 1980 کی دہائی کے اوائل میں قومی ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر نشر کی گئی تھی۔
یہ پروگرام ایک اسکیچ کامیڈی تھا جسے بہت سے ناقدین پاکستان میں تیار کیے جانے والے بہترین ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک سمجھتے ہیں۔
شو میں باقاعدہ طور پر اسماعیل تارا، زیبا شہناز اور ماجد جہانگیر شامل تھے۔ ففٹی ففٹی نشر ہونے کے دوران ان فنکاروں نے کافی فین فالوونگ حاصل کی۔
شو میں ناہید اختر اور غلام علی کے سنہرے دور کے کچھ گانے بھی پیش کیے گئے۔ اسے پاکستان کے معروف ہدایت کار شعیب منصور نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا۔
ناقدین کہتے ہیں کہ ناظرین کو ففٹی ففٹی کے پیچھے چھپے پیغام کو سمجھنے میں برسوں لگ گئے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار آج بھی اب تک کے بہترین کامیڈی سیریل میں ہوتا ہے۔