بھارتی اداکار انو کپور کے ساتھ آن لائن فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے انو کپور کے ساتھ 4 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا

بھارتی ادکار انو کپور کے ساتھ 4 لاکھ روپے کی جعلسازی کرنے والے مجرم کو دو ماہ بعد ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق 28 سالہ ملزم آشیش پاسوان نے انو کپور کو مبینہ طور پر بینک کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے 4 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ لوگوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے میں مدد کر کے کمیشن کماتا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے موبائل فون نمبر، آن لائن لین دین کی تفصیلات اور تصویر کے ذریعے مجرم کی شناخت کی ۔

مزید تفتیش کے لیے آشیش سے کچھ دستاویزات اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ آشیش نے ستمبر میں انو کپور کو بینک کے ایک آفسر کے طور پر فون کیا اور دھوکے سے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات لیں ۔ ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول کے بعد اکاؤنٹ سے 4 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔

انو کپور کو بینک کے کسٹمر کیئر کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے اکاونٹ سے دھوکے سے پیسے نکالے گئے ہیں۔

تاہم اطلاع ملتے ہی انو کپور اوشیوارا کے پولیس اسٹیشن پہنچے اور ایف آئی آر درج کروائی۔ جس کے فوری بعد دونوں بینک اکاؤنٹس کو جن میں رقم جمع کروائی گئی تھی منجمد کردیا گیا۔

پولیس نے 2 ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Bollywood actor

Man arrested

Annu Kapoor

cyber fraud

4.3 lakh

Tabool ads will show in this div