صدر مملکت نے عسکری قیادت کی ترقی اور تعیناتی کی توثیق کردی، اعلامیہ جاری

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہوگا

ایوان صدر سے سے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی۔

اعلامیے کے مطابق جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر بھی دستخط کردیئے۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہوگا۔

صدر مملکت نے دونوں ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 (4) اے اور بی کے تحت کیں۔

chief of the army staff

ARMY CHIEF ISSUE

ARMY CHIEF SELECTION

Tabool ads will show in this div