پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر مملکت اور آرمی چیف کی شرکت

جنرل باجوہ نے قومی کرکٹرز کی کارکردگی کوسراہا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے دونوں اہم شخصیات کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اور دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

جنرل باجوہ نے قومی کرکٹرزسے بھی ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف کی بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو ہوئی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

COAS General Qamar Javed Bajwa

PAKSITAN CRICKET TEAM

Tabool ads will show in this div