پی ٹی آئی کا دھرنا ایک دن کا ہوگا، خواجہ آصف کا دعویٰ

تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا، وزیر دفاع کی سماء سے گفتگو
Nov 24, 2022

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا 26 نومبر کا دھرنا ایک دن کا ہوگا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو میں خوجہ آصف نے کہا کہ تمام تھری اسٹار جنرل آرمی چیف کیلئے اہل ہوتے ہیں۔ تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا، وزیراعظم نے مشاورت کے بعد اپنا استحقاق استعمال کیا۔

خوجہ آصف نے کہا فوج اگر خود کو سیاست سے الگ کررہی ہے تو ہمیں اسکی مدد کرنی چاہئے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر ہی رہنا چاہیے، جنرل باجوہ نے کل جو بات کی وہ اچھا شگون ہے۔

صدر نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پردستخط کردیے ہیں، اس سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا،اچھا شگون ہے کہ یہ مرحلہ طے ہو گیا ہے۔

KHAWAJA ASIF

Defense minister of Pakistan

Tabool ads will show in this div