فٹبال ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے ہرادیا

سوئٹزرلینڈ کی طرف سے واحد گول کرنے والے بریل ایمبولو کا تعلق کیمرون سے ہی ہے

فیفا فٹبال ورلڈ کپ گروپ جی کے اسٹیج میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے شکست دیدی۔

اس میچ کی سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے واحد گول کرنے والے بریل ایمبولو کا تعلق کیمرون سے ہی ہے، 25 سالہ بریل ایمبولو کیمرون کے دارالحکومت یواونڈی میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ منتقل ہوگئے تھے۔

میچ کے آغاز پر کیمرون نے بہتر کھیل پیش کیا تاہم اسکے کھلاڑیوں نے گول کرنے کیلئے ملنے کئی قیمتی مواقعوں کو ضائع کرگئے۔

میچ کے دوران سوئٹزر لینڈ کے دو اور کیمرون کے ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھایا گیا جبکہ میچ کے دوران سب سے زیادہ فاولز سوئس کھلاڑیوں نے کیے جن کی تعداد 12 رہی۔ کیمرون کی طرف سے 10 فاول کیے گئے۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Switzerland vs Cameroon

Tabool ads will show in this div