نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر و وزیر اعظم سے ملاقاتیں

وزیراعظم اور صدر کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

لیفٹیننٹ سید عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف اور ساحر شمشاد مرزا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تعیناتیوں پر مبارک باد دی اور ان کے لیے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران صدر عارف علوی نے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی۔

Tabool ads will show in this div