اداکارہ اقرا عزیز25 برس کی ہوگئیں

اقرا عزیز نے اپنی سالگرہ دبئی میں منائی
Nov 24, 2022

یاسر حسین کی جانب سے اپنی بیوی اقرا عزیز کی 25 سالگرہ کے موقع پر دبئی میں ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی منعقد کی گئی۔

معروف اداکارہ اقرا عزیز آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ ان کے شوہر یاسر حسین نے دبئی میں خصوصی تقریب منعقد کی۔

اقرا عزیز نے سالگرہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے یاسر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

کیپشن میں لکھا مجھے 25 تاریخ مبارک ہو ۔

میرے شوہر کا شکریہ جنہوں نے یہ سب کرکے میرے اس دن کو اتنا خاص بنا دیا۔

انہوں نے پارٹی میں شریک تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے مزید خاص بنانے کے لیے میرے تمام مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ جو میرے ساتھ تھے ۔ جنہوں نے مجھے بے پناہ محبت دی ۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آپ میرے لیے کون ہیں میں ہمیشہ آپ کی شکر گزار رہوں گی ۔

اس موقع پر دونوں کے دوست بھی موجود تھے۔ جن میں مشہور جوڑا ایمن خان اور منیب بٹ سر فہرست ہیں ۔

واضع رہے کہ ایمن اور منال کی سالگرہ بھی حال ہی میں دبئی میں منائی گئی ہے۔

dubai

Yasir Hussain

aiman khan

muneeb butt

IQRA AZIZ

25th birthday

surprise birthday party

Zaheer jutt Nov 26, 2022 10:07am
Yr haja 25 di aa ta fr sanu goliaar dooo
Zaheer jutt Nov 26, 2022 10:07am
Agr aa haja 25 di hoi aa fr sanu goli maar doo
Tabool ads will show in this div