چین میں سخت پابندیوں کے باوجود کرونا زور پکڑنے لگا

ایک دن میں ریکارڈ 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

چین میں سخت زیرو کووڈ پالیسی کے باوجود کرونا زورپکڑنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

چین میں COVID-19 کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 527 افراد کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

دارالحکومت بیجنگ اور تجارتی حب گوانگ ژو سمیت کئی شہروں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، زینگژو میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں چین نے کووڈ پابندیوں میں نرمی کی تھی جس کے بعد کرونا کیسز میں تیزی آئی۔

lockdown

CHINA

COVID-19

Tabool ads will show in this div