پاک انگلینڈ سیریز؛شاہد آفریدی بھی فواد عالم کو ڈراپ کرنے پر بول پڑے

فواد کی پاکستان کیلیے بڑی پرفارمنس ہیں اسے اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ سے فواد عالم کو ڈراپ کئے جانے پر بول پڑے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم نے جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے۔ مختلف فارمیٹ کے لئے الگ الگ ٹیمیں بنانا مشکل ہوگا، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔

شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ تھے جب ہی وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلے۔ فائنل میں وہ جس انجری کا شکار ہوئے وہ نئی ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے فواد عالم نے کہا کہ فواد عالم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کےلیے بڑی پرفارمنس ہیں، فواد کو اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

فیفا ورلڈ کپ سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے، ایونٹ میں ہونے والے اپ سیٹ سے میگا ایونٹ میں جان پڑ گئی ہے۔

Shahid Afridi

PCB

fawad alam

pak england test series

Tabool ads will show in this div