بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف کعبہ، سعی کے روح پرور مناظر

خانہ کعبہ کے اطراف بارش کا پانی صاف کرنے کے خصوصی اقدامات

مکہ مکرمہ میں جمعرات کو بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں افراد بارش کے دوران خانہ کعبہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کرتے رہے۔

مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کا سلسلہ جاری رہا۔

زائرین کو بارش کے دوران مسائل سے بچانے کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف خصوصی ٹیموں کو مامور کیا گیا ہے۔ جو مسلسل بارش کا پانی صاف کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں جمعے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے مقامی اور غیر مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا کی اپیل پر خشک سالی کے خاتمے کے لئے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سمیت ہزاروں مساجد میں نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔

masjid ul haram

RAIN IN KAABA

Tabool ads will show in this div