صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

اہم عہدوں کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار( Ishaq Dar ) کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لکھا۔

DG ISPR

DG ISI

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

pm shehbaz sharif

ISHAQ DAR IN USA

ARMY CHIEF SELECTION

COAS ASIM MUNIR

SAHIR SHAMSHAD

Tabool ads will show in this div