چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا کی وزیراعظم و صدر سے الوداعی ملاقاتیں

پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، وزیراعظم کی جنرل ندیم رضا سے بات

وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی سے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے اپنے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا کو دفاع وطن مزید مضبوط بنانے اور ادارے کیلئے خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

general nadeem raza

Tabool ads will show in this div