ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر انوار ابراہیم وزیراعظم نامزد

انوار ابراہیم ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم ہوں گے

انوار ابراھیم کو ملائشیا کا دسواں وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر انوار ابراہیم وزیراعظم نامزد ہوگئے ہیں، اور اب انوار ابراہیم ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم ہوں گے۔

عام انتخابات میں انوارابراہیم کی جماعت نے 83 نشستیں جیتی تھیں، جب کہ ان کے حریف اور سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کی جماعت 73 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتیں 112 نشستوں کی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

prime minister of malaysia

anwar ibrahim prime minister of malaysia

Tabool ads will show in this div