اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پائلٹ نے انجن بند کر کے طیارے کو لینڈ کروایا

سکھر سے اسلام آباد آنے والے اے ٹی آر طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا تھا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ایک انجن سے فائر وارننگ آئی، جب کہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے دوران فلائٹ انجن نمبر 2 آگ لگنے کی وارننگ پر بند کیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹ نے انجن بند کر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔ واقعہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اپنی انکوائری کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ سے 2 ناٹیکل میل دور طیارے نے“مے ڈے کال“ دی۔ ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا۔ طیارہ اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 کی پارکنگ پر پہنچا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائیگا۔

islamabad airport

crash landing

ATR

Tabool ads will show in this div