اپنی سرزمین کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے ہروقت تیار ہیں،آئی ایس پی آر

توقع ہے امن کے لئے بھارتی فوج غیرذمہ دارانہ اور تلخ بیان بازی سے گریز کریگی

ترجمان پاک افواج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے پروپیگنڈے کو مسترد کیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوجی افسر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان نامعقول ہے، بھارتی فوج کے اعلیٰ سطح کے افسر کا جموں و کشمیر کے بارے میں بیان فریب پر مبنی ذہنیت کا عکاس ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادی کی حمایت کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے، اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، بالاکوٹ حملوں سمیت پاکستان کئی مواقع پر صلاحیت کا اظہار کرچکا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے بیان کا پس منظر

چند روز قبل بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت پورے جموں کشمیر (مقبوضہ کشمیر) میں 300 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جب کہ 160 ایل او سی کے دوسری جانب موجود ہیں جو مقبوضہ وادی میں داخل ہونے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

AZAD KASHMIR

DG ISPR

INDIAN STATEMENT

INDIAN MILITAYR OFFICER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div