لاہور سے پیدل حج کےلیے روانہ ہونے والے 4 افراد دالبندین پہنچ گئے

لیویز فورس کے جوان بھی سیکیورٹی کے لئے ان کے ہمراہ تھے

آج کے تیز رفتار سفری سہولیات کے دور میں بھی بعض لوگ محض محبت اور عقیدت میں طویل سفر طے کر کے پیدل حج کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

بلوچستان کے سرحدی شہر دالبندین پہنچنے پر سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ لیویز فورس کے جوان بھی سیکیورٹی کے لئے ان کے ہمراہ تھے۔

چاروں افراد کا کہنا تھا کہ ہم خلوص نیت سے اپنے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے سعودی عرب پہنچ جائیں گے، ہمارا پیدل سفر چھ مہینے پر مشتمل ہے۔

مذکورہ چاروں افراد سرحدی شہر تفتان سے ایران میں داخل ہوں گے بعد ازاں زمینی راستے سے عراق پھر کویت کے بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔

پیدل چلنے والے افراد نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے انھیں جو عزت دی ہے اسے ہر گز فراموش نہیں کریں گے۔

حج کے لئے پیدل جانے والے افراد میں سے محمد عمران کا تعلق ضلع جھنگ، محمد فیض اللہ کا تعلق خانیوال، محمد فیاض کا تعلق لاہور جبکہ محمد فیاض کا تعلق کراچی سے ہے۔

hajj

بلوچستان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div