مغربی بیت المقدس کے 2 مختلف مقامات پر دھماکوں میں 14 افراد زخمی

دھماکوں میں زخمی دو افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسرائیلی حکام

اسرائیل میں مغربی بیت المقدس کے 2 مختلف مقامات پر دھماکوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک میڈیا نے اسرائیل پولیس کے حوالے سے لکھا کہ مغربی بیت المقدس کے 2 مختلف مقامات پر واقع بس اسٹاپوں کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مغربی بیت المقدس سے اخراج کے حصے میں گیوات شاول چوک میں ایک بس اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد مغربی بیت المقدس کے راموت چوک میں ایک اور بس اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں مزید 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل پولیس کے مطابق دونوں مقامات پر دلائل و شواہد کے جائزے کے بعد مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیل فوری طبّی امداد سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

Israel

bomb blast

Tabool ads will show in this div