فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ؛ جاپان نے جرمنی کو ہرادیا

جاپان نے جرمنی کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے جرمنی کو ہرا کرایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔

گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ہرایا تھا اور آج جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔

جرمنی اور جاپان کا میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نظر ںہیں آتا تھا، جرمنی کی ٹیم میں کئی عالمی ستارے جگمگا رہے تھے تو جاپان کے کھلاڑی میگا ایونٹ میں انتہائی غیر مانوس تھے لیکن میچ کے نتیجے نے سب کچھ بدل ڈالا۔

جرمنی نے کھیل کا اچھا آغاز کیا اور 33ویں منٹ میں مڈ فیلڈر الکے گنڈوگن (Ilkay Gundogan) نے پنالٹی پر گول کرکے جاپان پر ایک صفر کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف میں رٹسُو ڈوان (Ritsu Doan) اور تاکوما اسانو (Takuma Asano) نے جرمنی کی دفاعی لائن کو توڑ کر گول کرکے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح دلائی۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div