سابقہ مشرقی پاکستان ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی، آرمی چیف

سابقہ مشرقی پاکستان میں لڑنے والے فوجیوں کی تعداد 92 ہزار نہیں34 ہزار تھی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سابقہ مشرقی پاکستان ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع اوریوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سابق مشرقی پاکستان ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی، وہاں لڑنے والے فوجیوں کی تعداد 92 ہزار نہیں صرف 34 ہزار تھی، باقی لوگ مختلف سرکاری اداروں کے ملازم تھے۔ ان 34 ہزار فوجیوں کا مقابلہ ڈھائی لاکھ بھارتی فوجیوں اور 2 لاکھ مکتی باہمی کے تربیت یافتہ افراد سے تھا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں ہماری فوج وہاں بہت بہادری سے لڑی اور بے مثال قربانیاں دیں، جس کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف فیلڈ مارشل مانک شاہ نے بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بہادر شہیدوں اورغازیوں کی قربان یوں کا آج تک قوم نے اعتراف نہیں کیا جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے، میں ان تمام شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پیش کرتا رہوں گا، وہ ہمارے ہیرو ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہونا چاہیے۔

ARMY CHIEF

COAS General Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div