سونا ہوا اور مہنگا؛ آج فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 59 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

بدھ (23 نومبر ) کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1739 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

منگل کے روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام میں 20 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 1710 روپے فی تولہ ہوگئی۔

gold prices

latest gold rates

Tabool ads will show in this div