کراچی میں سستے آٹے کا ٹرک لوٹنے والے 2 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

ڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے گن مین نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔

کورنگی میں سستا آٹا فروخت کرنے والے ٹرک کو لوٹنے والے دو ڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق اسسٹنٹ کمشنزلانڈھی مونس احمد کے دفتر کے سامنے سستا آٹا فروخت کرنےوالا ٹرک موجود تھا، جہاں چار ڈاکوؤں نے ٹرک پر چڑھ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دفتر میں موجود گن مین نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

Karachi Police

karachi street crime

Tabool ads will show in this div