پنجاب میں ڈینگی کے مزید 134 کیسز رپورٹ، 4 افراد دم توڑ گئے
لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی میں اموات رپورٹ ہوئیں،حکام
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 134 کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ 4 افراد دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار دو سو چھیانوے ہو گئی ۔ رواں برس صوبے میں ڈینگی سے 45 اموات ہو چکی ہیں۔
حکام کے مطابق اس وقت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے چار سو چھیاسی مریض زیرعلاج ہیں۔
ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر شہریوں کے عدم تعاون اور ناقص صفائی کے باعث پھیل رہا ہے۔