قرآن کریم کی ننھی معلمہ
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ننھی معلمہ سورہ بلد کی تلاوت کرنے والے بچے کی غلطیوں کی تصیح کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ایک 3 سے 4 سال کی ننھی بچی یقینی طور پر اپنے بھائی کی تلاوت سن رہی ہے اور غلطیوں کی تصیحح بھی کرتی ہے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ قرآن کی 90 ویں سورہ بلد کی تلاوت کررہا ہے، اور اس کی تلاوت کے دوران الفاظ میں اضافہ تو کہیں الفاظ میں کمی کرتا ہے، جس پر ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی معلمہ ایک مستند قاریہ اور استاد کی طرح ناصرف تلاوت کرنے والے بچے کو ہاتھ کے اشارے سے روکتی ہے، بلکہ تلاوت کرکے اس کی غلطی کی اصلاح بھی کرتی ہے۔
ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ہے، تاہم اس میں بچی کی عمر، نام یا ملک کی نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم ویڈیو کو ہزاروں افراد کی جانب سے دیکھا اور شیئر کیا جاچکا ہے۔