’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ گانے پر ڈانس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی سے متعلق منفی کمنٹس کئے جارہے ہیں

میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرنے والی لڑکی کو تعریفوں کے ساتھ سوشل میڈیا پراب تنقید کا بھی سامنا ہے۔**

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کا بھارتی گیت میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس خاصا وائرل ہوا۔

اس ویڈیو نے لڑکی کو سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبول کردیا۔ وہ نا صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی مشہورہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے ڈانس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ’’جب تک یہ چپ تھی تب تک کیوٹ تھی‘‘۔

کسی نے خواہش کا اظہار کیا کہ کاش یہ چپ رہتی ۔

ایک صارف نے لکھا یہ ہے تیزابی ڈانس ۔

ایک صارف نے دانت نکالتے ہوئے عوام کا رد عمل دکھایا ۔

ایک نے کہا یہ دیکھنے کے بعد تیزاب پینے کا وقت آگیا ہے ۔

کسی نے کہا اس سے زیادہ بری اداکاری نہیں ہوسکتی۔

عائشہ کا تعلق لاہور سے ہے ۔ اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 15 پوسٹس ہیں لیکن اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔ اس کی اس ڈانس ویڈیو کو اب تک 4.8 لاکھ لائکس کے ساتھ 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

پاکستان

AYESHA

viral video

Mera Dil Ye Pukare

Bollywood song

Tabool ads will show in this div