معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل (Quick Style) کی پاکستان آمد

کوئیک اسٹائل پاکستان میں اہم مقامات کا دورہ کرے گا

** ناروے کا معروف ڈانس گروپ ’’کوئیک اسٹائل‘‘ اب پاکستان میں بھی اپنے فن کا جادو پہنچ گیا ہے۔**

’’کوئیک اسٹائل‘‘ Coke Studio پاکستان کی دعوت پر یہاں پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر کوئیک اسٹائل کی مزار قائد پر حاضری کی تصویر وائرل ہورہی ہے ۔

کوئیک اسٹائل نے بھی کراچی میں اپنی موجودگی کی تصدیق کردی ہے ۔

ڈانس گروپ کے دو ارکان سلیمان ملک اور بلال ملک پاکستانی نژاد نارویجن ہیں۔

نارویجن گروپ پاکستان میں مختلف تدریسی اور فنی اداروں کے ساتھ مشہور مقامات کا دورہ کرے گا ۔

’’کوئیک اسٹائل‘‘ نے کوک اسٹوڈیو 14 کے گانے کنا یاری پر اپنی پرفارمنس سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

نارویجین گروپ کی مقبولیت کا آغاز ایک شادی پر کیے گئے ان کے ڈانس کی ویڈیو سے ہوا تھا۔

Coke Studio

The Quick Style

Norwegian the dance group

arrives in Pakistan

Kana Yaari

viral dance group

Tabool ads will show in this div