سانحہ وزیرآباد؛ جے آئی ٹی نے ڈی پی اوگجرات سے 4 سوالات کے جواب مانگ لئے

ڈی پی او گجرات نے جے آئی ٹی کو تاحال کوئی تحریری جواب نہیں دیا، پولیس حکام

وزیرآباد فائرنگ واقعے کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم نے ڈی پی او گجرات سے چار اہم سوالات کا تحریری جواب مانگ لیا۔

وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے ڈی پی او گجرات سے 4 اہم سوالات کا تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

جے آئی ٹی نے ڈی پی او گجرات سے پہلا سوال یہ کیا ہے کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر درج کرنے سے کس نے روکا۔

مزید پڑھیں؛ وزیر آباد فائرنگ حملے کے مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار

جے آئی ٹی نے دوسرے سوال میں ڈی پی او گجرات سے پوچھا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے فوری بعد ویڈیو بیان کیسےاور کس کے کہنے پر جاری کیا گیا۔

اپنے تیسرے سوال میں جے آئی ٹی نے ڈی او پی او سے سوال پوچھا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کو 10 روز تک کہاں رکھا گیا، اور کس کس ادارے نے ملزم سے تحقیقات کی۔

جے آئی ٹی نے ڈی پی او گجرات سے چوتھا سوال یہ کیا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ ملزم کا بیان آپ کے کہنے پر جاری ہوا، یہ سچ ہے یا جھوٹ ؟ تحریری طور پر بتائیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پی او گجرات نے جے آئی ٹی کو تاحال کوئی تحریری جواب نہیں دیا۔

واقعے کا پس منظر

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو وزیرآباد کے اللہ والا چوک پر چئیرمین تحریک انصاف پر اس وقت گولیاں چلائی گئیں جب ان کا قافلہ استقبالیہ کیمپ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

حملے میں ایک کارکن جاں بحق اور عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اوراحمد چٹھہ سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

حملے کے بعد کنٹینر پر کھڑے گارڈ نے بھی گولی چلائی جس کے بعد بھگدڑ مچی تھی، اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

PTI long march

pti long march 2022

imran khan firing

Tabool ads will show in this div