یوم دفاع کی تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی

آرمی چیف تقریب سے خطاب کرینگے

اس سال سیلاب کے باعث ملتوی ہونے والی یوم دفاع کی تقریب آج بروز بدھ 23 نومبر کو جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو) ( GHQ ) میں ہو رہی ہے۔

رواں سال پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے باعث 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ یوم دفاع کی آج ہونے والی تقریب آرمی آڈیٹوریم میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

آج ہونے والی یوم دفاع اور شہدا کی تقریب میں پاک افواج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

ghq

DG ISPR

defence day

COAS BAJWA

MARTYRS DAYS

Tabool ads will show in this div