تاریخی فتح پر سعودی عرب میں جشن، عام تعطیل کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سعودی عرب کو مبارکباد

سعودی عرب میں بڑی کامیابی کا بڑا جشن، دارالحکومت ریاض عوام ايسا جشن منا رہے ہيں گويا ورلڈ کپ جيت ليا ہو۔

تاریخی کامیابی پر شہزاد محمد بن سلمان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، محمد بن سلمان نے رب کے حضور سجدہ شکر بھی ادا کیا اور فٹبال ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی، میچ کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی سعودی پرچم ہاتھ میں تھام لیا۔

ارجنٹائن کے حامی میچ سے پہلے خوش تھے مگر سعودی عرب سے شکست کے بعد افسردہ دکھائی دیئے، قطر میں اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ارجنٹائن کے فینز کے چہروں پر مایوسی عیاں تھی۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیم کی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سعودی فٹ بال ٹیم کی جیت کاجشن منانے کی تعطیل کا اطلاق سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین پرہوگا۔نیز تمام تعلیمی مدارج اور سطحوں میں زیرتعلیم طلبہ کوچھٹی ہوگی اور ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تاریخی کامیابی پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب نے آج تاریخ رقم کی ہے، ہم اس کامیابی پر سعودی بہن بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں۔

SAUDIA ARABIA

FOOTBALL WORLD CUP 2022

Saudi Arabia vs Argentina

Tabool ads will show in this div