امیر قطر بھی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی فتح کے جشن میں شامل

سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا کر ورلڈ کپ 2022 کا پہلا اپ سیٹ کیا ہے

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میزبان ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی بھی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی فتح کے جشن میں شامل ہوگئے۔

منگل کے روز سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان میچ شروع ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔

ہر ایک شخص ارجنٹائن کی فتح کا یقین کئے بیٹھا تھا لیکن سعودی عرب نے اپنے سے کئی گنا مضبوط حریف کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

ارجنٹائن کو شکست کے بعد ناصرف صرف سعودی عرب ملک دیگر عرب ممالک میں بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

میچ کے اختتام پر قطر کے امیر امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے سعودی عرب کی کامیاب پر خوشی سے تالیاں بجائیں اور کندھے پر سعودی پرچم رکھا۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div