غیر مرئی مخلوق کی اسپتال آمد! وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

گارڈ نظر نہ آنے والے شخص کو وہیل چیئر پر بٹھاکر ڈاکٹر کے کمرے میں لے گیا

ارجنٹینا کے اسپتال سے سامنے آنے والی ویڈیو نے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جو ارجنٹینا کے ایک اسپتال کی ہے جہاں مبینہ طور پر ایک بھوت مریض اپنا علاج کرانے آیا تھا۔

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسپتال کا داخلی دروازہ کھلتا ہے اور سامنے بیٹھا گارڈ اپنی نشست سے اٹھ کر نوٹ پیڈ ہاتھ میں اٹھائے کسی سے گفتگو کرتا نظر آتا ہے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں گارڈ تو دیکھائی دے رہا ہے مگر سامنے کون موجود ہے؟ وہ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل ہے، کچھ دیر گفتگو کے بعد گارڈ اس نظر نہ آنے والی مخلوق کو وہیل چیئر پر بٹھاکر ڈاکٹر کے کمرے کی طرف لے جاتا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ارجنٹائن کی ایک نیوز آوٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ گارڈ نے اپنی نوٹ بک میں ایک ایسی مریضہ کا نام درج کیا جو اسی اسپتال میں ایک روز قبل انتقال کرگئی تھی۔

اسپتال میں گھوسٹ مریض کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہوئی، تبصروں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا جس پر اسپتال کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس کے بعد صورتحال واضح ہوئی۔

اسپتال کے میڈیا ریلیشن ڈائریکٹر گولیرمو کاپویا نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتال کا داخلی دروازہ سینسر میں خرابی کی وجہ سے 10 گھنٹوں کے دوران 28 مرتبہ کھلا اور بند ہوا اور گارڈ نے مذاق میں یہ حرکت کی۔

argentina

ghost patient

ghost patient viral video

Tabool ads will show in this div