مونس الہیٰ کوغیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہیے،چوہدری شجاعت

‏ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا ،چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹویٹر پیغام میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا۔ ہمارا موقف وہی ہے جو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کا ہے۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور وفاقی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔

PMLQ

Monis Elahi

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

Tabool ads will show in this div