آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ 48گھنٹوں میں حل ہوجائے گا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائے گا۔
سماء کے پروگرام ریڈلائن ودطلعت میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نام بھی کل یا پرسوں تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔
وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان نے26کودھرنےکی تاریخ تعیناتی کو سامنے رکھ کردی ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی طرف رویہ نرم ہورہا ہے، یہ معاملہ اتناہی سادہ نہیں ہے، غیرضروری تاخیرنہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل جہانگیرکرامت کونوٹی فکیشن 18دسمبرکوہوا جبکہ سنہ 2016 میں میں نوٹی فکیشن26 نومبر کو ہوا تھا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے،عام آدمی اپنی روزی میں الجھاہوا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان وزیراعظم میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں اہم سیکيورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔
ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔