فیفا ورلڈ کپ؛ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا

سعودی عرب نے اپنے گروپ میچ میں ارجنٹائن کو ہرا کر ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب اور ارجنٹائن گروپ میچ میں آمنے سامنے تھے۔

میچ کے پہلے ہاف میں لیونل میسی نے پیلنٹی کک پرگول کرکے ارجنٹائن کو برتری دلادی۔

سعودی عرب نے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے 2 گول کردیئے۔ پہلا گول صالح الشہری جب کہ دوسرا گول سالم الدوسری نے کیا۔

ارجنٹائن نے سعودی برتری کے خاتمے کے لئے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن سعودی کھلاڑیوں نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔

ارجنٹائن دو مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ سعودی قومی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ اس وقت سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہے۔

SAUDIA ARABIA

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div