موبائل سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ لاگ آؤٹ کیسے کریں؟

چند سیکنڈز میں آپ موبائل سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں

کبھی کبھار ہم کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے اپنا واٹس ایپ لاگ ان کرتے ہیں لیکن کمپیوٹر بند کرتے وقت واٹس ایپ لاگ آؤٹ نہ بھول جاتے ہیں یا عادتاً نہیں کرتے۔

کمپیوٹر بند کرنے سے پہلے واٹس ایپ لاگ آؤٹ نہ کرنے کا آپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے کیونکہ اگر کسی دوسرے شخص نے اس سسٹم کو کھولا تو واٹس ایپ بھی کھل جائے گا۔ جس سے بہت سی راز کی چیزیں یا باتیں دوسروں تک جانے کا خطرہ بڑھ جائے گا جو آپ کے لئے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس لئے ماہرین ہمیشہ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ کمپیوٹر چھوڑتے وقت پر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لاگ آؤٹ کردیا جائے۔

اگر آپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ لاگ آؤٹ کرنا بھول گئے تو یہ کام آپ اپنے موبائل فون سے بھی کرسکتے ہیں اور یہ کام پ صرف چند سیکنڈوں میں کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیے، سیدھے ہاتھ پر 3 نکتوں پر کلک کریں۔

آپ کو اوپر سے تیسرے نمبر پر لنکڈ ڈیواسز (linked devices) کا آپشن نظر آئے گا۔

لنکڈ ڈیواسز (linked devices) کو کلک کرنے پر آپ کو گوگل کروم ونڈوز لکھا نظر آئے گا۔

گوگل کروم ونڈوز پر کلک کرنے سے آپ کے پاس لاگ آؤٹ (log out) اور بند کرنے (close)کے آپشن نظر آئیں گے، آپ لاگ آؤٹ کو کلک کریں ، جس کے ساتھ ہی کمپیوٹر پر آپ کا واتس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوجائے گا۔

Tabool ads will show in this div