اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم کا ٹیزر جاری
بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی وڈ فلم بھولا کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم بھولا جو 2019 میں پیش کی جانے والی تامل فلم Kaithi کا ری میک ہے ۔ اس فلم کی ہدایت کاری خود اجے دیوگن کر رہے ہیں ۔ فلم میں تبو بھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ یہ فلم 3 ڈی افیکٹس کے ساتھ ریلیز کی جائیگی ۔
فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک یتیم خانے میں رہنے والی ایک بچی جیوتی کو کہا جاتا ہے کہ اس سے ملنے کوئی آئے گا ۔ وہ بچی خود سے ملنے آنے والے کا رات بھر شدت سے انتظار کرتئ ہے کہ اس سے ملاقات کے لیے کون آسکتا ہے ؟؟؟
جبکہ جیل میں ایک قید شخص (اجے دیوگن ) ہیں جسکی دہشت کے چرچے کو بیان کیا جاتا ہے ۔
اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا میں فلم کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن دیا کہ کون ہے وہ ۔۔ جس کو پتہ ہے ، وہ خود لاپتہ ہے ۔۔
فلم بھولا اگلے برس 30 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔