علی ظفر نے ناخنوں پر نیل پالش کیوں لگائی ؟؟

علی ظفر نے ناخن پر بلیک نیل کلر پینٹ کروایا
<p>Instagram</p>

Instagram

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے ناخنوں پر بلیک نیل کلر لگایا ہوا ہے ۔

آپ خود ہی بتا سکتے ہیں کہ آپ کون ہیں ، کوئی اور نہیں، یہ تحریر کیا ہے گلوکار علی ظفر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر۔

اس کے ساتھ ہی گلوکار نے یہ ہیش ٹیگ بھی لکھا کہ دقیانوسی خیالات کو ٹوڑیں ۔

اس پوسٹ پر علی ظفر نے اپنے میوزک کنسرٹ کی تیاری اور کنسرٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انسٹا پوسٹ پر گلوکار کے ہاتھوں کے ناخنوں پر سیاہ نیل کلر لگا ہوا نظر آرہا ہے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مقبول بلاگر کین ڈول، عدنان ظفر نے لکھا کہ آپ نے دقیانوسی خیالات کی گردن توڑ دی ہے ۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ آپ پر فخر ہے میرے بھائی۔

اسی پوسٹ پر اداکارہ نور ظفر خان نے دل کا آئیکون بنایا ۔

اس پوسٹ پر مختلف تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن نیل پالش میں پنک زیادہ اچھا لگتا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک طرف تو قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اسلامی عقائد کو فروغ دے رہا ہے لیکن ہماری شوبز شخصیات ان چیزوں کو فروغ دے رہی ہیں جو اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔

 ۔
۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ علی ظفر کو سب ان فالو کردو!

Ali Zafar

stereotype

Black Nail Paint

Tabool ads will show in this div