امریکی فرم سے معاہدے کے بعد عمران خان یوٹرن لے رہے ہیں، شیری رحمان

عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری گی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان ( Sherry Rehman ) کا کہنا ہے کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر مسلسل یوٹرن لے رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، اچانک عمران خان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔

شیری رحمان کے مطابق حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا۔ ‏نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو نقصان ہوا، کیا ایک یو ٹرن لینے سے ازالہ ہو جا ئیگا؟۔ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔ لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگایا۔

IMRAN KHAN

u turn

SENATOR SHERRY REHMAN

Tabool ads will show in this div