فٹبال ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرادیا

دونوں ٹیموں کے مابین کافی تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 2-0 سے شکست دیدی۔

نیدرلینڈز نے افریقی چیمپئن سینیگال کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی پہلی فتح اپنے نام کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کافی تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا، ڈچ فارورڈ گاکپو نے سر کی مدد سے گول کرکے سب کو حیران کردیا۔

79 ویں منٹ میں کلاسن نے اضافی وقت میں نیدرلینڈز کی برتری کو دگنا کر دیا۔

سینیگال کے خلاف 2-0 کی فتح کے بعد نیدرلینڈز گروپ اے کی اسٹینڈنگ میں ایکواڈور کے ساتھ سرفہرست ہے۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

SENEGAL vs NETHERLANDS

Tabool ads will show in this div