بلوچستان میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا۔

بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کی تحصیل کاریزات برشور کو ضلع کا درجہ دیدیا، صوبے میں اضلاع کی تعداد 37 ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق کاریزات برشور کے نام سے نیا ضلع قائم کیا گیا ہے جو کاریزات اور برشور دو سب ڈویژنز پر مشتمل ہوگا۔

دوسری جانب ضلع پشین ، حرمزئی اور پشین دو سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا جس کا ضلعی ہیڈ کوارٹر خانوزئی ہو گا۔

pishin

Government of Balochistan

Tabool ads will show in this div